اٹک:معمو لی تنازعہ پر چھ افراد نے معروف تا جر مشتاق منڈی وا لے اور ان کے دوست کو چھری ، ڈنڈوں اور لات مکوں سے شدید زخمی کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 21:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) معمو لی تنازعہ پر چھ افراد نے معروف تا جر مشتاق منڈی وا لے اور ان کے دوست کو چھری ، ڈنڈوں اور لات مکوں سے شدید زخمی کر دیا ڈاکٹری رپورٹ پر مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطابق مشتاق احمد ولد محمد صادق آرائیں ساکن شکر درہ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ سبزی منڈی اٹک میں محمد صادق اینڈ مشتاق کے نام سے سبزی فروٹ آڑھت کا کاروبار کر تا ہے وہ منڈی سے فا رغ ہو کر مسجد زر کے قریب پہنچا تو دو مو ٹر سائیکلوں پر چھ مسلح افراد آگئے جنہوں نے راستہ روک کر مجھے میری کار نمبر AK-4سے نیچے اتار لیا محمد طفیل مسلح چھری ، ہاشم خان ، زبیر خان پسران پھلیل خان مسلح ڈنڈہ ، محمد رفیق ولد شہزاد مسلح پتھر ، جا بر ولد لا ل زادہ مسلح پتھر سکنا ئے آڑنگ جبکہ ایک نا معلوم شخص ان کے ساتھ محمد طفیل نے مجھ پر چھری کے پے در پے وار کیئے ہا شم اور زبیر نے ڈنڈوں کے وار کر کے اور دیگر ساتھیو ںنے بھی اسی طرح پتھر ، لات مکوں سے مجھے زخمی کیا رئیس خان ولد محمد رمضان مغل سکنہ شکر درہ مجھے چھڑا نے کے لئے آیا تو محمد طفیل نے چھری کے وار کر کے اسے بھی زخمی کردیا جس سے ہم زمین پر گر گئے تو انہو ںنے ڈنڈوں اور لا ت مکوں سے ہمیںشدید زخمی کیا وجہ عناد یہ ہے کہ صبح منڈی میں میرے نوکروں کیساتھ ان کا جھگڑا ہوا اور اس رنج پر انہوں نے میرا راستہ رو ک کر مجھے اور رئیس کو زخمی کیا میڈیکل لیگل رپورٹ آنے پر پولیس نے زیر دفعہ 337-IV/A-I/F-Iت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :