اٹک:اہلسنت و جماعت کی علمی و روحانی درس گاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم کا 17واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوا

قرآن ایک عظیم سائنسی معجزہ ہے،موجودہ ہر نئی ہونے والی ایجاد اور تحقیق کا ذکر آج سے چودہ سو سال قبل ہی قرآن میں مسلمانوں کو بتا دیا گیا،مقررین کا جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) اہلسنت و جماعت کی علمی و روحانی درس گاہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹر ڈ اٹک کینٹ کا 17واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و ختم قرآن پاک ممبر ضلعی امن کمیٹی ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ ہذا کی صدارت میں شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ، تلاوت قاری محمد کامران حقانی،نعت مصطفیٰ ؐ،محمد شعبان حقانی، محمد عظیم نے جبکہ نقابت کے فرائض انجینئر محمد طیب میلادی ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا نے سرانجام دئے ،محفل کی پہلی نشست افطارڈنر اوربعدنماز مغرب ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی نے خطاب کیا،جبکہ بعد نماز تراویح دوسری نشست میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق مہمان خصوصی تھے جبکہ پیر آف دریا شریف پیر انیس احمد غفوری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک عظیم سائنسی معجزہ ہے،موجودہ ہر نئی ہونے والی ایجاد اور تحقیق کا ذکر آج سے چودہ سو سال قبل ہی قرآن میں مسلمانوں کو بتا دیا گیا ضرورت اس امر کے ساتھ ہے قرآن کو پڑھنے کے ساتھ سمجھا بھی جائے ،اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ محمد صدیق ، پیر انیس احمد غفوری اور پرنسپل جامعہ ہذا علامہ رفاقت علی حقانی نے جامعہ کے اس تعلیمی سال میں فاضل طلباء کو اسناد سے نوازا ،پرنسپل جامعہ ہذا علامہ رفاقت علی حقانی نے خطبہ صدارت دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم خاص علمی تحریک ہے جسکا مقصد دنیا کے کونے کونے میں علوم نبوت کی خوشبو پہنچانا ہے، الحمد للہ جامعہ کے فضلاء ملک پاکستان سمیت پوری دنیا میںامن کے داعی بن کر دین مصطفیؐ کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں ،جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم کو آج دن تک حکومت کی طرف سے نہ کوئی گرانٹ ملی ہے نہ لی ہے اور نہ مستقبل میں کوئی ایسی گرانٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیںبلکہ جامعہ مخیر حضرات کے تعاون ودعا سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، یہاں پرہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر تعلیم فی سبیل اللہ دی جاتی ہے ،محفل میں فاضل و مدرس جامعہ ہذا قاری محمد یاسر اعوان نے ’’اصلاح معاشرہ میں علماء و مدارس کا کردار ‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا ،اس موقع پر نور محمد ضیا،قاری عبدالوحید، مولانا حافظ الیاس الحسنی، مولانا عبدالرحمن جامی ،حاجی شیر بہادر،حاجی ریاضت خان سمیت کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی نے شرکت کی ،اختتام پر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے شرکاء کا شکریہ اد اکیا اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :