اٹک:ضلع اٹک میں عیدالفطر کے دوران نمازوں کے اجتماعات کی سیکورٹی کے لیے تمام تر اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، رانا اکبر حیات

عید کی نماز کے مرکزی اجتماعات عید گاہ اور لیاقت علی شہید سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ان اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی کے فرائض ضلعی پولیس اٹک سرانجام دے گی، ڈپٹی کمشنر اٹک کا عید الفطر کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:51

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں عیدالفطر کے دوران نمازوں کے اجتماعات کی سیکورٹی کے لیے تمام تر اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں عید کی نماز کے مرکزی اجتماعات عید گاہ اور لیاقت علی شہید سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ان اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی کے فرائض ضلعی پولیس اٹک سرانجام دے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں عید الفطر کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے چیف افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کی نماز کے اجتماعات کے مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس ایریا کے اردگرد رکاوٹوں اور دیگر غیر ضروری سامان کو مکمل طور پر صاف کردیا جائے انہوںنے کہا کہ عید کی نماز کے مقامات پر پارکنگ ان مقامات سے کافی دور رکھی جائے اور ان مقامات کو جانے والے راستوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے اس موقع پر بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر نماز کے اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی کے لیے محکمہ پولیس کے افسران اور نوجوانوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ فرزندان اسلام پورے سکون سے عید الفطر کی نماز ادا کرسکیں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرائض کی انجام دہی میں پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی جرات نہ ہوسکے انہوںنے ہدایت کی کہ نماز کے مقامات کا داخلی اور خارجی راستہ ایک ہی ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :