کراچی: پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز،، انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 4.427 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے

جمعہ 23 جون 2017 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز،، انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 4.427 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17.556 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.841 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.873 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.305 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 995.358 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 101.913 ملین روپے، کاپر کے سودوںکی مالیت 79.585 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 49.321 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.945 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.519 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :