قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں کی کوئٹہ شہدا چوک ،پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے کوئٹہ شہدا چوک اور پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعے میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ انشاء اللہ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ان ملک و قوم کے دشمن عناصر کا خاتمہ کر کے ہی دًم لیں گے۔ قائمقام گورنر پنجاب نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے سات برداشت کرنے کا حوصلے دے۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :