بلتستان بھر میں یوم القدس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ،سکردو ،کھرمنگ ،گانچھے کے مختلف مقامات پر جمعتہ الوداع کے بعد ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 23 جون 2017 21:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) بلتستان بھر میں یوم القدس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ،سکردو ،کھرمنگ ،گانچھے اور ضلع شگراور سب ڈویزن روندو کے مختلف مقامات پر جمعتہ الوداع کے بعد ریلیاں نکالی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ ،اسرائیل اور بھارت مخالف بینرز اُٹھا رکھے تھے جبکہ علما کرام اور مذہبی شخصیات ریلیوں کی قیادت کررہے تھے چاروں اضلاع میں نکالی جانے والی یوم القدس ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کیں اور بیت القدس پر اسرائیلی جارحیت پر نفرت کا اظہار کیا بلتستان ریجن میں یوم القدس کا سب سے بڑا اجتماع سکردو میں ہوا جہاں مرکزی جامع مسجد سے نما ز جمعہ کے بعد سینکڑوںافراد نے ریلی میں شرکت کیں جبکہ مختلف مذہبی تنظیمیں آئی ایس او ،مجلس وحدت المسلمین ،تحریک بیداری اُمت مصطفی ،جے ایس او و دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج کیا اس موقع پر مرکزی انجمن امامیہ کے خطیب شیخ محمد جوا د حافظی و دیگر علما کرام نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت تاریخ عالم میں ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے امریکہ اور اس کے حواری اسلام عالمی دنیا میں ہونے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ذمہ دار ہے دنیا کے جس کونے میں جہاں لوگ مظلومیت اور دہشت گردی کا شکار ہے تو اس کی ساری ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں امریکی بڑھتی ہوئی اثر رسوخ تشویشاک امر ہے پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور لوگوں کو استعمال کرنے میں امریکہ و اسرائیل کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ملک میں کوئی شیعہ سنی کا مسلہ نہیں ہے ہم سب کو پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے عزیز ہے ہمیں ایران اور سعودی عرب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے آج کا یہ احتجاج صرف اور صرف بیت المقدس کی آذادی اور اسرائیلی جارحیت سے قبلہ اول کی آذادی کی حصول کے لئے ہے ۔