ڈپٹی کمشنر سکردو کا تبادلہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا حکم نہ ماننے پر کیا گیا ،حاجی منظور یولتر

جمعہ 23 جون 2017 21:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائز حاجی منظور یولتر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سکردو کا تبادلہ صرف اور صرف مسلم لیگ نواز کی حکم نہ ماننے پر کیا گیا ہے ندیم ناصر قابل اور فرض شناس آفسیر تھا انہیںسینئر وزیر حاجی اکبر تابان کی ایما پر تبادلہ کیا گیا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک طرف میرٹ کی باتیں کے دعوے کرتے ہیں دوسری طرف میرٹ کی دھجیاں اُڑانے میں مصروف ہے سینئر وزیر سمیت مسلم لیگ نواز کے بلتستان سے تعلق اراکین اسمبلی ڈپٹی کمشنر پر کافی عرصے سے اپنی من پسند احکامات منوانے پر دبائو ڈال رہے تھے جو کہ اُنہوں نے مسترد کردیا تھا جس کی سرزرش میں انہیں تبادلہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے بہت سارے عوامی مسائل حل کئے تھے انہیں صرف اور صرف سیاسی بنیادوں پر تبادلہ کیا گیا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔