Live Updates

تحریک انصاف ہر ظلم و زیادتی کیخلاف اپنی آواز بلند کر تے رہے گے،خواجہ مدثر

جمعہ 23 جون 2017 21:49

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) تحریک انصاف سکردو کے سٹی صدر خواجہ مدثر نے کہا ہے کہ حفیظ کی پرچی نہ چلنے پر ڈی سی سکردو کو او ایس ڈی بنادیا،بلتستان کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ،تمام نمائندے حفیظ کے سامنے دم ہلاتے رہتے ہیں، تحریک انصاف ہر ظلم و زیادتی کیخلاف اپنا آواز بلند کر تے رہینگے، ڈی سی سکردو جیسا مخلص اور دیانتدار آفیسر کو حفیظ اپنے دبائو میں لانا چاہتے ہیں،محض اس بات پر تبادلہ کرنا زیادتی ہے،حفیظ نے حالیہ دنوں میں بھرتی ہونے والوں میں سے 5افراد کا پرچی ڈی سی سکردو کو بھیجا تا کہ بغیر انٹرویو لیا جائے لیکن ڈی سی سکردو نے میرٹ کی خاطر رکھ کر اچھا اقدام کیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سے امید ہے کہ ڈی سی سکردو کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے ۔تحریک انصاف وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کر تی ہے اور تحریک انصاف سکردو حفیظ سے سوال کر تی ہے کہ آخر حفیظ کو بلتستان کے ساتھ کیا دشمنی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :