فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول گلگت کے طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے میڑک کے امتحانات میں 100 فیصد نتیجہ حاصل کرلیا

جمعہ 23 جون 2017 21:49

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول گلگت کے طلبہ نے فیڈرل بورڈ کے میڑک کے امتحانات میں 100 فیصد رزلٹ حاصل کر لیا،سکول کے پرنسپل کرنل ڈاکٹر محمد جہانگیراور وائس پرنسپل عزیزہ بشیر نے اس کامیابی پر سکول کے طلبہ ، اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی ہے،فیڈرل بورڈ کے میڑک کیامتحانات میں اس سال فوجی فاونڈیشن ماڈل سکول کے 13 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں تمام طلبہ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ہے ، اس کامیابی پر والدین نے بھی سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔