راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،11 ملزمان گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 21:47

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے علی سی1100گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے مختیار سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے اظہر سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے محمود سی01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عادل سی01عدد پستول30بور معہ04روند، صداقت سے 01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نعمان سے 01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ آ راے بازار پولیس نے واجد سی01عدد ریوالور 32بور، عبدالرسول سے 01عدد پستول9mm،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غلام عباس سے چوری شدہ گاڑی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :