کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ

بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تیاریوں اور نگرانی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فوجی دستوں کے بلند حوصلوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کی کارروائیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :