Live Updates

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹربابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ،ْ عمران خان کا خیر مقدم

گاڈ فادر نے تمام اداروں کواپنے قبضے میں لے رکھا ہے ،ْ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا ،ْعمران خان انصاف کے حصول کیلئے وزارت چھوڑ دی ،ْمیرا ایجنڈا اقتدار ہوتا تو 2018 تک سینیٹر رہتا ،ْ بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 21:47

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹربابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ،ْ عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹربابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ گاڈ فادر نے تمام اداروں کواپنے قبضے میں لے رکھا ہے ،ْ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کی شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعوان کے بیٹے والد سے پہلے تحریک انصاف میں آئے ،ْ بابراعوان اب شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ اور فوج کے علاوہ سارے اداروں پر گاڈ فادر کا قبضہ ہے ،ْہمارے ادارے تباہ کیے گئے ،ْسب ادارے تو گاڈ فادر نے تباہ کردئیے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف 2اداروں فوج اورسپریم کورٹ کی ساکھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سکڑتا ہوا اسٹیٹس کو اور دوسری طرف عوام ہیں ،ْتبدیلی وہ ہوگی جب ملک میں ادارے مضبوط ہوں گے،سنگاپور اور ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ (ن )لیگ نے مجھ پرالیکشن کمیشن میں چارپانچ کیس دائرکیے ہیں، وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں، یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آرہے ،ْجوبھی پارٹی میں شامل ہوا،اس نے کوئی مطالبہ نہیں کیا،خیبرپختونخوا میں دیگرجماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ باہر سے سب کچھ سامنے آیا ہے جب کہ پاناما کیس میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا اس موقع پر بابر اعوان نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21سال بعد پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے میری رہ نمائی کی ہے ،ْ وقت آ گیا ہے کہ میں حقیقی اپوزیشن جماعت میں شامل ہو جائوں۔

بابر اعوان نے کہاکہ میں پاکستان کے کپتان کو خوش آمدید کہتا ہوں، سینیٹ کی نشست چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت بھی چیلنج تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی، انصاف کے حصول کیلئے وزارت چھوڑ دی ،ْمیرا ایجنڈا اقتدار ہوتا تو 2018 تک سینیٹر رہتا۔انہوںنے کہاکہ وکلا اور میڈیا کا احسان کبھی نہیں بھلا سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات