الخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں کی کفالت کے پروگرام کو وسعت دیکر صوبے میں ایک ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ارادہ رکھتی ہے

صدرالخدمت فائونڈیشن بلوچستان میر محمد عاصم سنجرانی کی عہدیداران سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 21:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں کی کفالت کے پروگرام کو وسعت دیکر صوبے میں ایک ہزار یتیم بچوں کے کفالت کا ارادہ رکھتی ہے الخدمت فائونڈیشن اس وقت ملک بھر میں 6200یتیم بچوں کی کفالت الخدمت فائونڈیشن کر رہی ہے جس میں بلوچستان کے 300یتیم بچے بھی شامل ہے اور ملک میں یتیم بچوں کی کفالت تعلیم وتربیت اور ہائش کے بہترین 9سینٹر ملک بھر میں کام کر رہی ہے بلوچستان میں بھی امسال 5کروڑ کی لاگت سے یتیم بچوں کی تعلیم تربیت اوررہائش کاآغوش سینٹرقائم کریں گے ۔

مخیرحضرات تاجر برادری الخدمت کے عوامی خدمات کے پراجیکٹس میں ساتھ دیں تاکہ یتیم بچوں کی کفالت ودیگر خدمات کے پروگرام کو ترقی دی جاسکیں اور زیادہ سے زیادہ فنڈزاکھٹاکیا جاسکیں ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے رمضان مہم کے سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی ذمہ داران کا اہم اجلاس 10اپریل پیر دوپہر 3بجے صوبائی دفتر میں طلب کیاگیا ہے جس میں رمضان المبارک مہم کے حوالے سے منصوبہ بندی ومشاورت کی جائیگی۔

میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن دیانت وخدمات کا ملک گیر نام بن گیا ہے الخدمت فائونڈیشن کے پاس 25400رضاکارکام کررہے ہیں جس میں ڈاکٹرز،طلبہ ،انجنیئزاور علماء ونوجوان شامل ہیں الخدمت کے ملک بھر کے نو آغوش سینٹر زمیں 800یتاماکی ایک چھت کے نیچے کفالت ،تعلیم وتربیت کا بہترین انتظام موجود ہیں ۔صر ف مری میں 85کروڑ روپے کی لاگت سے آغوش سینٹر قائم کیا گیاہے جس میں تعلیم وتربیت اور رہائش کے جدیدانتظاما ت موجودہیں کوئٹہ میں بھی 5کروڑ کی لاگت سے جدید آغو ش سینٹر قائم کریں گے جس پر امسال کام شروع ہوجائیگا مخیر حضرات تاجر برادری یتیموں کی کفالت کے اس اہم پروگرام میں الخدمت فائونڈیشن کیساتھ ہرممکن تعاون کریں تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی خوشحال اور سکون ملیں۔

متعلقہ عنوان :