سبی سمیت بلوچستان میں پرامن شہری آباد ہیں،محب وطن شہری اپنے علاقے سمیت صوبے کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اپنا کردارادا کریں ،قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں

کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقا رعلی باجوہ کا افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقا رعلی باجوہ نے کہا ہے کہ خوبصورت سبی سمیت بلوچستان میں پرامن شہری آباد ہے محب وطن شہری اپنے علاقے سمیت صوبے کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اپنا کردارادا کریں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں ایف سی بلوچستان نہ صرف شہریوں کی حفاطت بلکہ مذہبی تہوار کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے ہر قدم آگے ہیںماہ رمضان کی برکتوں سے اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کو آزادی نصیب فرمائیں۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ پیٹرول پمپ سبی و جرگہ ہال سبی میں شہریوں کیلئے افطار ڈنر اور خواتین بچوں بچیوں میں عید گفٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر علیم ، میجر جہازیب ، کیپٹن امان اللہ ، قادر بخش لونی ، کونسلر غوث بخش عرف پہلوان ، کونسلر ثاقب بھٹہ ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سبی کے صدر محمد طاہر عباس منتظر ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، معروف صحافی راجیش کمار عرف گنگا کے علاوہ سول سوسائٹی شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھے کرنل ذوالفقار علی با جوہ ، میجر جہازیب خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اور عوام کے درمیاں پائی جانے والی دوریاں اب ختم ہوچکی ہیں پاکستان کی سلامتی خودمختیاری کیلئے سیکورٹی فورسز اور محب وطن شہری سیسہ پلائی دیوار بنا کر حفاظت کرتے رہیں گے کیونکہ پاکستان قیامت تک قائم ودوائم رہنے کیلئے وجود میں آیا بلوچستان خوب صورت اور قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایف سی ہر قربانی دینے کو تیار ہے بلوچستان میں ایف سی اور عوام کے درمیاں دوریوں کو ختم کردیا گیا ہے سبی اسکاؤٹس کی کامیاب حکمت عملی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی واضح ہدایات پر سبی سمیت دیگر علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ماہ رمضان ہمیں اثیار وقربانی کا درس دیتا ہے اس ماہ میں شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے سابقہ ادوار کی طرح اس سال بھی مختلف علاقوں میں مسافروں شہریوں کیلئے افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے جس میں لوگوں کی شرکت سے ہمیں خوشی ہوئی کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقاعلی باجوہ نے کہا کہ شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو ہمارے کئی مسائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہوجاتا ہے محب وطن شہری بنا کر دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کریں سماج دشمن عناصر مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ہمارا شہر محفوظ ہوسکے ایف سی عوام کی فورس ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں اس موقع پر ملک قوم کی سلامتی خوشحالی ، کشمیریوں کی آزادی دہشت گردی کے واقعات اور عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذارنہ پیش کرنے والے پاک افواج ایف سی پولیس کے شہید جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئیں بعدازاں خواتین بچے بچیوں میں مہندی چوڑیاں اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے قومی شاہراہ سمیت مسافر ٹرینوں ہسپتالوں میں کھانا و افطاری کی تقسیم بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :