صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبے او ر عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 21:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی جوش و جذبے او ر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر آئی جی آفس کے سامنے ہونیوالے دھماکے میں شہید وزخمی ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔اس موقع پر مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک پر علمائے کرام نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔شہر کی تمام چھوٹی بڑی جامع مساجد کے باہر پولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ،جمعہ المبارک کے نماز میں گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں شہید وزخمی ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے قریب ہونیوالے دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق 21زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :