جیکب آباد،یوم القدس کے سلسلے میں شیعہ تنظیموں کی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے نکالی گئی

جمعہ 23 جون 2017 21:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) یوم القدس کے سلسلے میں شیعہ تنظیموں کی ریلی تفصیلات کے مطابق یوم القدس کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ سے شیعہ تنظیموں کی جانب سے ایک ریلی سید فضل عباس،علامہ سیف علی ڈومکی ،حسن رضا غدیری ،منورحسین ساجدی ،وسیم عباس، سید احسان شاہ ،فرزند علی لغاری ودیگر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوراسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی پہنچے جہاں دھرنادیاگیا اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل انشاء اللہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :