کوئٹہ کار بم حملے میں شہید ہونیوالے اہلکار کی والدہ کی آہ وبکاہ سن کر ہسپتال میں موجود افراد کی اکثریت آبدیدہ ہوگئی

جمعہ 23 جون 2017 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) پولیس لائن کوئٹہ کے قریب ہونیوالے کار بم حملے میں شہید ہونیوالے اہلکار کی والدہ کی آہ وبکاہ سن کر ہسپتال میں موجود افراد میں سے اکثریت آبدیدہ ہوگئے جب پولیس اہلکار کی والدہ ہسپتال پہنچی اور اس سے اپنے جوان لخت جگر کے شہید ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے موبائل فون میں سے اس کی تصویر میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے کہاکہ یہ دیکھو اس کا جوا ن لخت جگر شہید ہوگیاہے ،وہ برباد ہوگئی ہے شہید اہلکار کی والدہ کی آہ وبکاہ سن کر قریب موجود افراد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے ان کے پاس شہید پولیس اہلکار کی والدہ کو تسلی دینے کیلئے الفاظ تک نہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :