امریکا اس سال صومالیہ میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا

جمعہ 23 جون 2017 21:43

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) صومالیہ میں امریکی سفیر سٹیفن شوارٹز کا کہنا ہے کہ اٴْن کا ملک اس سال کے آخر سے موغادیشو میں مستقل طور پر اپنا سفارت خانہ کھول لے گا۔

(جاری ہے)

شورش زدہ ملک صومالیہ میں امریکی سفارت خانہ سن انیس سو اکیانوے میں بند کر دیا گیا تھا۔ قریب ایک چوتھائی صدی کے بعد صومالیہ کے لیے پہلے امریکی سفیر شوارٹز نے ریڈیو موغادیشو کو بتایا کہ امریکی سفارت خانہ رواں برس اکتوبر سے کھلنے کی توقع ہے۔ شوارٹس کے مطابق امریکی ایمبیسی کی عمارت کے لیے حکومت نے فنڈز کا اجرا بھی کر دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :