چینی وزیر خارجہ کا شام کے تنازعے کے سیاسی حل کا مطالبہ

جمعہ 23 جون 2017 21:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے چھ سال سے جاری شام کے بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ کیا ہے۔ وانگ کے مطابق ملک میں سلامتی کی صورتِ حال بہتر ہوتے ہی مہاجرین اپنے آبائی وطن جانا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے یہ بات آج بیروت میں اپنے لبنانی ہم منصب جبران باسل کے ساتھ ایک کانفرنس میں کہی۔ وانگ نے مزید کہا کہ چین ماضی میں بھی بیروت کو امداد فراہم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی لبنان کی ضرورت کے مطابق یہ امداد جاری رکھے گا۔۔

متعلقہ عنوان :