ٹنڈوالہ یار میں بھی مجلس وحد ت المسلمین کی جانب سے یوم القدوس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 21:38

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء)دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی مجلس وحد ت المسلمین ضلع ٹنڈوالہ یار کی جانب سے یوم القدوس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور یوم القدوس کے حوالے سے سرکاری چھوٹی کرانے کے لئے مجلس وحد ت المسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی نکلنے والی ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچی جہاں ریلی قیادت کرنے والے ضلعی رہنماء غلام رسول لاشاری، غلام شبیر حیدری ، لیاقت علی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں دیگر تہواروں کی طرح یوم القدوس کے دن کے موقع پر بھی سرکاری سطح پر چھوٹی کی جائے انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے اور ہمیں قبلہ اول بیت القدوس کو اسرائیل سے خالی کرانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا