گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر719روڈ ٹریفک حادثات،627افراد شدید زخمی

جمعہ 23 جون 2017 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر719روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں627افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 350ڈرائیور،13کم عمرڈرائیور،388مسافراور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت145متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ50حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل846متاثرین میں691مرد اور155خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں114فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور498افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 234زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں563موٹر سائیکلز،107آٹو رکشے،73موٹر کاریں،60مسافربسیں،19ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :