لاہور، ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب جان پر کھیل کر ڈاکوئوں کو گرفتار کرنیوالے اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا

جمعہ 23 جون 2017 21:32

لاہور، ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب جان پر کھیل کر ڈاکوئوں کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) لیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) امین وینس نے کہا ہے کہ اپنی جان پرکھیل کرجرائم پیشہ افراد و ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے والے ڈولفن اہلکار ہمارے لیے قابلِ فخر ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈولفن سکواڈ جرائم کی بیخ کنی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں بلاشبہ وہ لاہور پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں ڈولفن پولیس کے ساتھ ساتھ تمام دیگر پولیس اہلکاروں کا بنیادی مقصد عوام الناس کی خدمت اور ان کے جان و مال کی حفاظت ہے انہوں نے بالخصوص ماہ ِ صیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہِ صیام اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے اور آئندہ دو تین دن سیکیورٹی کے حوالہ سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس حوالہ سے تمام مارکیٹوں ، مساجد ہائے اوردیگر عبادت گاہوں پر موثر پٹرولنگ کی جائے انہوں نے ڈولفن سکواڈ کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اردگرد کڑی نگاہ رکھیں اور پٹرولنگ کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی غفلت یا کوتاہی نہیں ہونی چاہیے وہ قربان لائنز میں ڈولفن اہلکاروں کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پرایس ایس پی ایڈمن لاہوررانا ایازسلیم اور ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد بھی موجود تھے ایس پی مجاہدو ڈولفن فیصل شہزادنے بھی جوانوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس چیف کو بتایا کہ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے بلاشبہ لاہور پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے ادا کیے ہیںانعامات حاصل کرنے والوں میں عزیز، شاہد ، عمر حیات ، فہیم ، ساجد ، عرفان ، سجاد اور نعیم وغیرہ شامل ہیں اور حالیہ چند دنوں کے دوران پولیس ایمرجنسی 15کی کالز اوردورانِ گشت ٹائون شپ ، لیاقت آباد، فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ کے علاقہ سے مجموعی طور پرڈکیتی، راہزنی، روڈ رابری و سنیچنگ کے علاوہ دیگر سٹریٹ کرائم میں ملوث10سٹریٹ کریمینلز کو گرفتار کرنے پر باہمت اور فرض شناس اہلکاروں کوزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیاگرفتار ہونے والے سٹریٹ کریمینلزسابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے مزید کئی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سے چھینی ہوئی نقدی، 07موبائل فونز اور 02موٹر سائیکلیںاور پرس وغیرہ و دیگردستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں جو کہ ان کے مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں سی سی پی او نے اہلکاروں سے خطاب کے دوران کہا کہ آئندہ بھی ایسے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا جائے گا جو اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیںانہوں نے ڈولفن کی طرف سے ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے اوروارداتوں کو ناکام بنانے پر ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاداور ان کی ٹیم جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرشہزاد رفیق ، ڈی ایس پی ماڈل ٹائون و کینٹ ڈویژن کاشف خلیل شامل ہیںکو بھی شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :