حلقہٴ ارباب ذوق اسلام آباد کی تنقیدی نشست کا اہتمام

جمعہ 23 جون 2017 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) حلقہٴ ارباب ذوق اسلام آباد کی تنقیدی نشستیں ہر جمعے کی شام اکادمی ادبیات کے رائٹرز ہائوس میں باقاعدگی سے ہو رہی ہیں۔ حلقے کے سیکرٹری خلیق الرحمان کے مطابق گزشتہ ہفتے وفا چشتی کی صدارت میں ڈاکٹر ناہید اختر کی نثری نظموں پر بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

بحث کرنے والوں میں سید گلزار حسنین، فرحین چودھری، کرنل(ر) شرافت، ڈاکٹر ابرار عمر، ڈاکٹر عبدالرئوف، شاہد منصور، عثمان عالم ، خلیق الرحمن ، ڈاکٹر شروانی ، پروفیسر صباح کاظمی اور دیگر شامل تھے۔

شرکاء نے نظموں میں خیال آفرینی اور فکری زاویوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ ان نظموں کا پس منظر عورت اور خدا و تقدیر سے متعلق ہے۔ حلقے کی ایک اور تنقیدی نشست محترمہ سلمیٰ کی صدارت میں ہوئی جس میں حلقہ ارباب ذوق کے حالات و معاملات اس کی نشستوں کی صورتحال ، لوگوں کی حاضری کے مسائل، انداز و معیارِ گفتگو سمیت حلقے کی سابقہ روایات کو زیر بحث لایا گیا ۔۔۔۔۔