حیدرآباد، خواتین پر تشدد کیخلاف سماجی تنظیم اے بی سی ڈی کی جانب سے مظاہرہ

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) خواتین پر تشدد کیخلاف سماجی تنظیم اے بی سی ڈی کی جانب سے قاسم آباد میں مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں شریک تنظیم کے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے خواتین کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کروایا جارہا جس کی وجہ سے وہاں قوانین بے سود ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان اور خاص طورپر سندھ میں عورت کو کوئی تحفظ نہیں ہے ۔ گھریلو تشدد اور کام والی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔