انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہئے،سید طیب حسین

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہئے،ہمیں اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہئے تاکہ ہمارا کوئی پڑوسی،محلے دار خوشیوں سے محروم نہ رہے اور ہم سب ایک دوسرے کی خوشیاں بانٹ سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 52 کی جانب سے امدادی پروگرام کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مستحقین میں راشن کی تقسیم ایک مثالی کام ہے اور یوسی 52 کی جانب سے راشن تقسیم کا عمل سب کے لئے مشعل راہ ہے،ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے تاکہ رمضان کی برکتیں اور عید کی خوشیان سب منا سکیں،یوسی 52 کے چیئرمیں عابد نورانی نے کہا راشن کی تقسیم اور اپنی یوسی کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ کرتا رہونگا،اس موقع پر یوسی چئیرمین مظہر جمیل بھی موجود تھے، بعد ازاں میئر سید طیب حسین ، یوسی چیئرمنز،وائس چئیرمنز اور کونسلرز نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا.