حیدرآباد،سندھ حکومت بالخصوص وزیر بلدیات جام خان شورو حیدرآباد شہرکو مسائل کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) سندھ حکومت بالخصوص وزیر بلدیات جام خان شورو حیدرآباد شہرکو مسائل کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی راشد خلجی ،صابر حسین قائم خانی ،دلاور قریشی اور زبیر احمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد شہر کو نکاسی آب کی ابتر صورتحال اور محکمہ آیپاشی کیجانب سے حیدرآباد کے اطراف سے گذرنے والی نہروں میں اضافی پانی چھوڑنے سے آبادیوں میں نکاسی آب کا مسلئے پیدا کرنے کو شہری علاقوں سے حکمرانوں کی نفرت اور تعصب برتنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیر بلدیات جام خان شور حیدرآباد کے شہری علاقوں کو مسائل اور مشکلات کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں جو انکے تعصب پرست ہونے کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے گنجان ترین علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل سے واسا و دیگر متعلقہ محکموں کی چشم پوشی یقینا حکمرانوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کیء ایماء پر متعلقہ محکمے شہری علاقوں کو سیوریج کے پانی میں ڈوبانا چاہتے ہیں انکی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے حیدرآباد سٹی و لطیف آباد کے مختلف علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں ،سیوریج کے پانی میں ڈوب ہوئی عوام اپنے گھروں تک محدود ہیںجو انتہائی قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر اور انکے منظور نظر افسران اپنی روش تبدیل کریں ورنہ حیدرآباد کی حق پرست عوام انکا محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہوگی اور حق پرست قیادت عوام کے ساتھ ملکر ہر سطح پر احتجاج کریں گی ۔