حیدرآباد،تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے یہودیوں کی جانب سے بیت المقدس پر قبضے کیخلاف ریلی

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے یہودیوں کی جانب سے بیت المقدس پر قبضے کیخلاف گاڑی کھاتہ سے گل سینٹر تک ریلی نکالی گئی جس میں مرد ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء اسرائیل اور صیہونی قوتوں کیخلاف نعرے لگارہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عباس زیدی، مولانا گل حسن اور دیگر نے کہاکہ القدس ان مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے بیزاری کا دن ہے، امام خمینی نے جمعہ الوداع کو یوم القدس قرار دے کر دنیا بھر کے مظلوم عوام کواس دن متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم اُمہ کے عوام آزادی وحریت کی طرفدار ہیں۔ البتہ ان کے حکمران استعماری طاقتوں کے ہاتھوںمیں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ یوم القدس دراصل مسلمہ فلسطین و قبلہ اول کو مسلم حکمرانوں کے بجائے مسلم عوام کے حوالے کرنے کا اقدام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کومسلم اُمہ میں انتشار کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے اور کسی بھی فرقہ وارانہ اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ اسرائیل کیخلاف برسرپیکار مذاحمتی تنظیمیں حماس اور حزب اللہ کی ہرممکن امداد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :