قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، شاہد ہنجرا ایڈووکیٹ

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پرائم لائرزفورم ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے صدر شاہد ہنجرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں پاکستان ایک اہم ملک ہے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بھی اس کی اہمیت واضح ہے،صیہونی طاقتیں مسلمانوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں اس لئے اُمت مسلمہ کا باہمی اتحاد بھی وہ اپنے لئے خطرہ سمجھتے اور اسلامی سے ممالک کو آپس میں لڑا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتے ہیں اگر اس کشیدگی کو جلد دور نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات تمام مسلم اُمہ پر پڑیں گے جس سے تمام مسلمانوں کو نقصان ہو گا اس لئے برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کروانا چاہئے۔