حافظ آباد،عیدالفطر کے موقع پر نماز عید کی503 چھوٹے بڑے اجتماعات

سیکورٹی کیلئے 500 سے زائدپولیس اہلکار ،150رضاکار اور1000 سے زائدپرائیویٹ سیکورٹی گارڈذڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) عیدالفطر کے موقع پر نماز عید کی503 چھوٹے بڑے اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے 500 سے زائدپولیس اہلکار ،150رضاکار اور1000 سے زائدپرائیویٹ سیکورٹی گارڈذڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔سیکورٹی انتظامات کی نگرانی 3 ڈی ایس پیز کریں گے۔ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے سخت نگرانی کی جاری ہے۔

حساس مقامات کے اطراف میں سنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کے املاک کی حفاظت کیلئے مارکیٹوں میں پولیس کے جوان پیدل گشت کر رہے ہیں۔ ایلیٹ کمانڈوز کی 4 ٹیمیں بھی حساس مقامات کے اطراف میں گشت کریں گی ۔حساس مقامات اور مارکیٹوں میں پولیس اہلکار سفید پارچات میں بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیںگے۔

(جاری ہے)

تمام ایس ایچ او صاحبان کو ون ویلنگ ،کالے شیشوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سرکل افسران اور ایس ایچ او صاحبان خود گشت کریں گے اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی کیو آر ایف ٹیمیں سٹینڈ بائی رہیں گی۔ تفریحی مقامات کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کلسٹر سکواڈ کو ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :