حافظ آباد، بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ،پندرہ سے زائد افراد ذخمی

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء)حافظ آباد کے قریب جگانوالہ روڈ پر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پندرہ سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بس گجرات سے مسافروں کو لیکر حافظ آباد آرہی تھی جب مذکورہ بس جگانوالہ روڈ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پندرہ سے زائد افراد معمولی ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر مقامی ھسپتال لیجایا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا۔