حافظ آباد، خاتون جوڈیشل افسر اور اسکے خاوند سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پولیس کانسٹیبلان جیل بھجوادیا

جمعہ 23 جون 2017 21:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) حافظ آباد کے مین بازار میں خاتون جوڈیشل افسر اور اسکے خاوند سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے اورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے تینوں پولیس کانسٹیبلان کو گذشتہ روز جوڈیشل کرکے جیل بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملازمین کو گذشتہ روز بھی ہتھکڑی لگا کر علاقہ مجسٹریٹ/سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پولیس کانسٹیبلان کے خلاف خاتون جوڈیشل افسر کے خاوند مظہر الحق ایڈوکیٹ کی مدعیت میں گذشتہ روز مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکیا گیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران تینوں پولیس کانسٹیبلان اپنا منہ چھپاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :