زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،سید اعجاز حسین بخاری

جمعہ 23 جون 2017 21:25

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ضلع بھر میں عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اور جو زائد کرایہ لے گا اسکے خلاف نہ صرف مقدمات درج کروائے جائیں گے بلکہ انکے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کردیئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ضلعی انچارچ ٹریفک پولس سید اعجاز حسین بخاری اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی نے تمام اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ زائد کرایہ لینے سے اجتناب کریں اور عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ عید کے ایام میں ٹریفک قوانین کی بھرپور پابندی کریں تاکہ ناخوشگوار حادثات پیش نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :