کوئٹہ: پولیس کے جوانوں نے قوم کے دفاع اور علاقے کی خاطر جان پر کھیل کر جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا،ملک سلیم لہڑی

قوم کے دفاع کیلئے اور سماج دشمن قوتوں کیخلاف لڑنا پولیس کی نہ صرف ذمہ داری ہے بلکہ فرض ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے پولیس لائن میں شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شہداء کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے قوم کے دفاع اور علاقے کی خاطر جان پر کھیل کر جو قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا قوم کے دفاع کیلئے اور سماج دشمن قوتوں کیخلاف لڑنا پولیس کی نہ صرف ذمہ داری ہے بلکہ فرض ہے پولیس شہدا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا مقصد شہدا کو اپنے دلوں میں زندہ رکھنا ہے تعزیتی ریفرنس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محب اللہ کاکڑ ایس ڈی پی او جمیل احمد اور پی ڈی ایس پی حاجی محمد ولی بھی شریک تھے ڈی پی او ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی خدمت اور انکی حفاظت کیلئے دن رات فرائص انجام دے رہی ہے تاکہ عوام پرامن فضاء میں بہتر زندگی بسر کرسکیں شہدا کے ورثاء خود کا تنہاء نہ سمجھے لواحقین کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کرئینگے انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کاروائیوں میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے دشمن دہشتگردوں سے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائیگا ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے تعزیتی ریفرنس میں کوئٹہ آئی جی آفس کے قریب دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

(جاری ہے)

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے شہداء کے ورثاء میں نقدی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :