․کوئٹہ:حلقہ این اے 260 سے دوبارہ عوامی قوت سے بھاری اکثریت سے جمعیت کے امیدوارکامیابی حاصل کریں گے،انجینئرحاجی محمدعثمان بادینی

جلدمزیدلوگ حمایت اورشمولیت کریں گے،29جون کونوشکی میں بڑاشمولیتی جلسہ ہوگا، جمعیت تعصب اورتنگ نظری سے پاک جماعت ہے،جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے نامزدامیدوارحلقہ این اے 260انجینئرحاجی محمدعثمان بادینی ،حاجی منظوراحمدمینگل،میراسحاق ذاکرشاہوانی،سرداراحمدخان شاہوانی،مولاناحبیب اللہ مینگل، مولانامحمودالحسن ، اللہ،شہزادکندن، دوست ایڈوکیٹ،نعمت افغان ودیگرنے سریاب مل میں انتخابی جلسے،مسلم اتحادکالونی نورزئی کالونی میں انتخابی تقریب،برماہوٹل میں انتخابی دفترکے افتتاح اورعیسی نگری میں اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس حلقے پرماضی میں بھی جمعیت نے کامیابی حاصل کی تھی اورگزشتہ انتخابات میں پشتون قوم پرست پارٹی کی مقتدرقوتوں کے ساتھ سودہ بازی اورخفیہ ڈیل کے نتیجے میں جمعیت کی جیتی ہوئی نشست چھین کرایک نام نہادقوم پرست پارٹی کے رہنماکی کامیابی کااعلان کیاگیااس باردوبارہ عوامی قوت سے بھاری اکثریت سے اس نشست پرجمعیت کے امیدوارکامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ اقلتی برادری کی اکثریت اس وقت جمعیت میں شامل ہے منتخب ہوکرسب کوساتھ لیکرچلیں گے انہوں نے نیشنل پارٹی اوراہل سنت والجماعت کابھی شکریہ اداکیاانہوں نے ان کی حمایت کی انہوں نے کہاکہ جلدمزیدلوگ حمایت اورشمولیت کریں گے،29جون کونوشکی میں بڑاشمولیتی جلسہ ہوگا، جمعیت تعصب اورتنگ نظری سے پاک جماعت ہے جس میں تمام برادراقوام کے لوگ شامل ہیں عوام کی حمایت ہمیں حاصل ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام 15جولائی کوجمعیت کے امیدوارحاجی محمدعثمان بادینی کے انتخابی نشان کتاب پرمہرلگاکرانہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :