کوئٹہ:حلقہ این اے 260کے معرکے میں جمعیت ہی کامیابی حاصل کرے گی،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

نوشکی،چاغی کے ایم پی ایز،نیشنل پارٹی اوراہل سنت والجماعت کی حمایت اورہزاروں افرادکی شمولیت سے جمعیت کی جیت یقینی ہوگئی ہے،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و دیگر رہنمائوں کا افطارڈنراورصوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،نامزدامیدوارحاجی محمدعثمان بادینی،سرداراحمدخان شاہوانی،ناصرمسیح،شہزدکندن،نے انتخابی مہم کے سلسلے میںنواں کلی بشیرآبادمیں اقلیتی برادری کی تقریب،پشتون باغ کاکڑمیں حافظ تاج الدین کی جانب سے دیئے گئے افطارڈنراورصوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 260کے معرکے میں جمعیت ہی کامیابی حاصل کرے گی نوشکی،چاغی کے ایم پی ایز،نیشنل پارٹی اوراہل سنت والجماعت کی حمایت اورہزاروں افرادکی شمولیت سے جمعیت کی جیت یقینی ہوگئی ہے گزشتہ الیکشن میں بھی اس حلقے پرجمعیت نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن جمعیت کی جیتی ہوئی نشست پرایک سازش کے تحت نام نہادقوم پرست پارٹی کے رہنماکوزبردستی کامیاب کرایاگیاانہوں نے کہاکہ اس بارجمعیت کوزبردست عوامی پذیرائی حاصل ہے جمعیت صوبے کی مقبول عوامی جماعت بن چکی ہے مختلف علاقوں میں جمعیت کی مسلسل حمایت کامیابی کی نویدہے اقلیتی برادری کی اکثریت کاتعلق جمعیت سے ہے 15جولائی کوعوام اوراقلیتی برادری کے لوگ جوش وجذبے کے ساتھ اپنے گھروں سے نکل کرجمعیت کے امیدوارکے حق میں ووٹ استعمال کریں گے اوربھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے۔

(جاری ہے)

درین اثناء مولاناعصمت اللہ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولانانوراللہ،جلال شاہ اخوندزادہ،عبدالواحدصدیقی،مولانامحمدلعل اخوندزادہ،مولاناسیدمحمد،عبدالخالق صدیقی،مولانایارمحمدودیگر نے جے ٹی آئی تحصیل قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام افطارپارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے لئے نرسری ہے جس میں اپنی خدائیدادصلاحیتوں میں نکھارپیداکیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت عوامی قوت میں تبدیل ہوچکی ہے حلقہ این اے 260پرجمعیت کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے پشتون قوم پرست پارٹی نے اقتدارمیں عوام اوراپنے کارکنوں کومایوس کیاکرپشن اورلوٹ مارکوفروغ دیاعوام کے لئے امیدکی کرن صرف جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں مسلمانوں کی حالت زاردیکھ کردکھ ہوتاہے آج استعماری قوتوں کے مظالم کے صرف مسلمان ہی شکارہیں اسلامی ممالک ہویامغربی ممالک میں صرف مسلمان زیرعتاب ہیں مسلمانوں کی وحدت اوران کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیں متحدہوناہوگا۔

متعلقہ عنوان :