Live Updates

عمران خان مضبوط ارادو ں سے اپوزیشن کا کردار پوری ایمانداری سے نبھارہے ہیں، چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعہ 23 جون 2017 21:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ضلعی راہنما پی ٹی آئی وسابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہاہے کہ عمران خان مضبوط ارادو ںسے اپوزیشن کا کردار پوری ایمانداری سے نبھارہے ہیں اپنے اس کردار میں وہ نئے پاکستان کی تعمیر وتشکیل کی جنگ بھی لڑرہے ہیں اور بہترین ہیں وہ لوگ جو کپتان کا ساتھ دے رہے ہیں ،کتنی بھیانک حقیقتیں اوراصل چہرے عمران خان کروڑوں لوگوں کے سامنے پیش ک کے جدوجہد کی ایسی مثال قائم کردی ہے جو آج نہیں تو کل ہماری تاریخ کا حصہ بنے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا عمران خاں فرشتہ نہیں لیکن واحد سیاسی مضبوط شخصیت کے طور پر کھڑے ہیں جن میں خامیاں کم اورزیادہ خوبیاں ہیں لوگوں میں سیاسی شعور کی بیداری کا کریڈٹ بھی کپتان کے سرجاتا ہے پانامالیکس کیس میں شریف فیملی کے چہروں پر سے دیانت ،امانت اورصداقت کے لبادھے کو اتارنے کا سہرا بھی تحریک انصاف کے قائد کے سر ہے کپتان نئے پاکستان کے لیے اپنے حصے کا کام کررہے ہیں اب لوگوں کو سمجھ کر فیصلہ کرلینا چاہیے اورعمران خاں اورتحریک انصا ف کا بھر پورساتھ نبھانا چاہیے انشاء اللہ جے آئی ٹی میں بھی پانامہ ذدہ حکمران فیل ہوں گے ،عظیم نوری نے کوئٹہ میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا شیطان کے چیلوں نے بے گناہ لوگوں پر ظلم ڈھایا یہ درندے کسی رحم کے مستحق نہیں پاک فوج آپریشن ضرب عضب اورردالفساد کے ذریعے ملک وقوم کے دشمنوں کا صفایا کر کرنے میں مصروف عمل ہے اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :