اسلام کے احکامات کی پابندی کرنے والوںکے لیے دنیا وآخرت میں خوشخبری ہے ، سید شکیل الرحمن بخاری

جمعہ 23 جون 2017 21:25

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) جمعیت اشاعت والتوحید السنہ کے مرکزی راہنما سید شکیل الرحمن بخاری نے کہاہے کہ دین اسلام حق ہے ، دنیا میں اس کے احکامات کی پابندی کرنے والوںکے لیے دنیا وآخرت میں خوشخبری ہے ، رمضان المبارک برکتوں اوررحمتوں والا مہینہ ہے اور قرآن پاک کا نزول بھی اسی مہینے میں ہوا اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات کے مطابق استوار کریں ، ان خیالات کااظہار انہوںنے مرکزی جامع مسجد راجپوتاں منڈی سمبڑیال میں جمعة الوداع کے موقعہ پر خطاب میں کیا ،انہوںنے مزید کہا کہ قرآن حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والی کتاب ہے یہ کتاب ساری کتابوں کی سردار، جس نبی ﷺپر نازل ہوئی وہ بھی تمام نبیوں کے سردار، جو فرشتہ لے کر آیا وہ بھی فرشتوں کا سردار اورجس امت کے لیے اُتاری گئی وہ تمام امتوں کی سردار، اس لیے دنیا میں آج جو افراتفری کا عالم ہے وہ قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے ،قرآن مجید دنیا کی ہر مشکل کا حل اورآخرت کی نجات کا ذریعہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کا انسانیت کے نام سب سے بڑا پیغام ہے زندگی کے ہر قدم پر قرآن کی راہنمائی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں قرآن مجید کا پیغام سمجھنا اس طرح ضروری ہے جس طرح زندگی گزارنے کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :