سمبڑیال ، سیکورٹی کے ناقص انتظامات ،مارکیٹوں ،بازاروں خریداری مراکز پر جیب تراشوں ، نوسر بازوں کا راج

شہری بغیر خریداری کے گھروں کو مایوس لوٹنے لگے

جمعہ 23 جون 2017 21:23

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء)عید الفطر کے حوالے سے سمبڑیال میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ،مارکیٹوں ،بازاروں خریداری مراکز پر جیب تراشوں ، نوسر بازوں کا راج ، شہری بغیر خریداری کے گھروں کو مایوس لوٹنے لگے جبکہ ڈیوٹی پر مامور یوسی اسکواڈ کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے عید ی وصول کرنے میں مصروف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہرمیں عید الفطر کے حوالے سے مارکیٹوں ، خریداری مراکز میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات صرف ’’دکھاوے ‘‘کی حدتک کیے جانے کے باعث سمبڑیال شہر سمیت مضافاتی علاقوں سے عید کی خریداری کے لیے آئے شہریوں جن میں بالخصوص خواتین خریداروں کی تعداد زیادہ ہے جیب تراشوں اوروارداتیوں نے نشانے پر رکھا ہوا ہے اورگزشتہ چند دنوں سے شہریوں کی اکثریت وارداتوں کے دوران شکار ہونے کے باعث روتی پیٹتی اورمقامی پولیس کو کوستی بغیر خریداری کے گھروں کو مایوس واپس لوٹ جاتی ہیں جبکہ اکثر خواتین اپنے ساتھ ہونے والی جیب تراشی کی وارداتوں کے دوران صدمے سے بے ہوش ہو کر گری پڑی نظر آتیں ہیں جبکہ شہر میں مارکیٹیوں اوربازاروں میں ڈیوٹی پر مامور یوسی اسکواڈ کے اہلکار سرانجام دینے کی بجائے شہریوں کو جیب تراشوں اورنوسربازوں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خود سیاسی اوربااثر شخصیات سے ’’عید ی ‘‘وصول کرنے میں مصرو ف ہیں، شہریوں کے مطابق ڈپی او سیالکوٹ کی طرف سے عید الفطر پر ضلع بھر کے خریداری مراکز پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمبڑیال میں صرف ’’دعوئوں‘‘ تک ہی نظر آرہے ہیں ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس کی عدم دلچسپی سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تاجر برادری سمیت شہری سراپا احتجاج نظرآتے ہیں ۔