لاہور، محکمہ سول ایوی ایشن نی46 افسران کوایڈیشنل ڈائریکٹرزکے عہدوں پرتقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ایئرپورٹ منیجر مرزا اختر بیگ کوبھی اگلے گروپ میں ترقی مل گئی

جمعہ 23 جون 2017 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) محکمہ سول ایوی ایشن نی46 افسران کوایڈیشنل ڈائریکٹرزکے عہدوں پرتقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ایئرپورٹ منیجر مرزا اختر بیگ کوبھی اگلے گروپ میں ترقی مل گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ منیجر مرزا اختر بیگ بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں۔منیجر کی اہم ذمہ داری ہونے کی وجہ سے ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی ملنے کے بعد سینئر افسر لقمان رشید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے ایئرپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ترقی حاصل کرنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر سعید احمدکو چیف آپریشنز افسر برائے ایئرپورٹ کے اہم ترین عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر کمال کو ایئرپورٹ پر شعبہ سی این ایس کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ظفر اللہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے شعبہ الیکٹریکل اینڈ مکینیکل لاہور تعینات کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن کے مرکزی ترجمان پرویز جارج کو بھی ترقی ملنے کے بعد شعبہ پبلک ریلیشنز کا ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پروموشن ملنے پر ساتھی افسران کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے 46 افسران کے عہدوں میں ترقیوں کا اطلاق 28 اکتوبر 2017 سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :