لاہور،وزارت پانی و بجلی کی منظوری کے باوجود واپڈا کے ہزاروں ملازمین عیدالفطر پر بونس سے محروم

عیدالفطر کے بعد چودہ جولائی تک ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعہ 23 جون 2017 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) وزارت پانی و بجلی کی منظوری کے باوجود واپڈا کے ہزاروں ملازمین عیدالفطر پر بونس سے محروم ہو گئے۔ عیدالفطر کے بعد چودہ جولائی تک ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عیدالفطر پر ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا تھا، وزارت پانی و بجلی نے عیدالفطر پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کی منظوری دی ، اعلان کے باوجود واپڈا کے ہزاروں ملازمین کو عید پر بونس نہیں ملے گا۔

واپڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر سے قبل بونس نہیں دیا جا سکتا،تیس جون سے چودہ جولائی تک بونس دیا جائیگا، بونس نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کو عید کی تیاریوں میں مشکلات درپیش ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ اعلان کے باوجود بونس نہ ملنا ان کیساتھ نا انصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :