کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی آئی جی بلوچستان کے دفتر کے سامنے شہداچوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں آئی جی بلوچستان کے دفتر کے سامنے شہداچوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے کو صوبے میں جاری بدامنی و لاقانونیت کا تسلسل قرار دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاکہ واقعے کے نتیجے میں پویس اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتیںافسوسناک اقدام اور حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا ہے حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف واضع پایسی کی عدم موجودگی کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ واقعات رونما ہو رہے ہے جسکی وجہ سے بے گناہ اورنہتے شہریوں کی قیمتی جانیںضائع ہو رہی ہے جبکہ سیکورٹی پولیس اہلکار واقعات کے نتیجے میںجام شہادت نوش کر رہے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف ایک آواز ہیںحکومت اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف کاروائی کریںعوام کی مکمل حمایت انھیںحاصل رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کی واقعے میں شہید ہو نے والے شہدا کے اہل خانہ کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی مکمل شفایابی کی دعامانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :