کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی کوئٹہ خودکش بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:23

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی کوئٹہ خودکش بم دھماکے کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ خودکش بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی قربانیوں نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اپنے شہداء پر فخر ہے ان کے لواحقین مشکل کی اس گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں ان خیالات کا اظہا را نہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد پولیس کے اعلیٰ آفیسران کو نشانہ بنا ناچا ہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر پیٹ پر وار کر کے اپنے بزدلی کا مظاہرہ کر دیا ہے ہمارے بہادر نوجوانوں اپنی قیمتیں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم روز اول سے کہہ رہے کہ ’’را‘‘ اور این ڈی ایس ملکر یہاں دہشتگردی کی کارروائیوں کو تعاون فراہم کر رہے ہیں تاکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے مگر سی پیک کو ناکام بنا نے کی خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم بحیثیت قوم دہشتگردی کے خلاف یکجا ہے صوبے کے عوام حکومت اور سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت اور وحشت کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے اور وہ دن دور نہ جب اس ملک میں ہر طرف خوشحالی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :