لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو کے درمیان فری شٹل سروس کا افتتاح ،تفریحی سہولت صرف عید کی چھٹیوں میںمیسر ہوگی

سیاح تفریحی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے عملہ سے تعاون کریں ، ڈی جی جنگلی حیات خالد عیاض خان

جمعہ 23 جون 2017 21:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجا ب خالد عیاض خان نے سیاحوں کی تفریح کیلئے لاہور چڑیاگھر سے سفاری زو اور سفاری زو سے لاہور چڑیاگھر آ نے اور جانے کی سہولت کیلئے فری شٹل سروس کا افتتاح کردیا،سیاحوں کو یہ سہولت عید کی چھٹیوں کے دوران فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سہولت کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلی حیات نے 4کوسٹر گاڑیوں کا انتظام کیا ہے جو ڈیڑھ گھنٹے کے وقفے سے دونوں تفریحی مقامات سے بیک وقت روانہ ہوا کریں گی۔

فری شٹل سروس میں سفرکرنیوالے سیاحوں کو راستے میں کسی جگہ اترنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ انہیں مقررہ مقام سے ہی سوار اور اترنے کی اجازت ہوگی ۔فری شٹل سروس ڈیوٹی پر مامور عملہ سیاحوں کو میٹل ڈی ٹیکٹرکے ساتھ چیک کرکے سوار کرے گا ۔ ڈی جی جنگلی حیات نے کہا ہے کہ سیاح اس سہولت سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مستفید ہو سکتے ہیں ۔ مزید براں انہوں نے سیاحوں سے فری شٹل سروس کے عملے سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :