نماز عید الفطرپر صفائی کے لیے سینی ٹیشن عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،طارق محمود پرویا

جمعہ 23 جون 2017 21:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) چیف آفیسر بلدیہ اوکاڑہ طارق محمود پرویا نے کہا ہے کہ نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے تحصیل بھر کی مساجد ،مدارس ،گرائونڈز اور کھلے میدانوں کی صفائی کے لیے سینی ٹیشن عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر صفائی کے معاملات کو مکمل کر لیں گے اور فائر بریگیڈ کے عملہ کو پانی کے چھڑکائو کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں‘ شہر کی اندرون سڑکوں بازاروں اور نماز عید کے ادائیگی کی مخصوص جگہوں کے اطراف میں چونا کے چھڑکائو کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپر نٹینڈنٹ ہیلتھ خالد ناز کے ہمراہ تحصیل اوکاڑہ کے مختلف مقامات کے سرپرائز وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :