بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ درجنوںموٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند

جمعہ 23 جون 2017 21:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)اے ایس پی اوکاڑہ نوشیر وان علی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی سیاسی دبائو یاپریشر قابل قبول نہ ہو گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر اے ایس پی اوکاڑہ نوشیر وان علی کی زیر نگرانی مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں سٹی سرکل پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگاتے ہوئے ویلنگ کرنے والے منچلوں سمیت درجنوں ایسی موٹرسائیکلوں کو بھی تھانے بند کروا دیا جن کی نمبر پلیٹیں غیر نمونہ یا جن موٹر سائیکلوں کو نمبرز نہیںلگائے گئے تھے ۔اے ایس پی نوشیر وان علی نے بتایا کہ عید کے موقع پر شہریوں بالخصوص خواتین کا رش بازاروں میں بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز کا اندیشہ ہوتا ہے جس کے پیش نظر سٹی سرکل کے دونوں تھانوں کی حدود میں چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔