مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،چودھری ریاض الحق جج

جمعہ 23 جون 2017 21:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کی خوشحالی او ر فلاح کے لئے میگا پراجیکٹس کو پہلی ترجیح دیتے ہیں‘ مسلم لیگ ن کو فخر حاصل ہے کہ پاکستان کی تاریخ میںجس قدر ترقی ہوئی اس میں بڑا حصہ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بل بوتے پر آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چودھری ریاض الحق جج نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ شہر کے لئے نئے منصوبوں کے حصول کے لئے کوشاں رہوں اور اوکاڑہ کومثالی ضلع بنائوں ۔

متعلقہ عنوان :