عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 23 جون 2017 21:15

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران حالات کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے سکیورٹی کے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے عید الفطر کے سلسلہ میں تھریٹس الرٹس/ سکیورٹی اقدمات کرنے کے سلسلہ میںبلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میںضلعی انتظام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک اورعید الفطر کے ایام میں سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش اور ایس او پی کی طرزپر ہو ں ،عرفان احمد سندھو نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھائیں اور وطن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں جبکہ تمام ادارے ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے ایام میں پوری طرح ہمہ وقت چوکس رہیں ،اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ عید کے رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے تمام چوکوں میں نفری بڑھا دی گئی ہے اور مختلف شاپنگ سنٹرز پر ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہد ایات جاری کیں کہ عید الفطر کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں اور انہیں باور کر ائیں کہ عیدا لفطر کے ایام میں زائد کرایہ وصول کرنے سے اجتناب کریں جبکہ زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹر مالکان اپنے اپنے اڈوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کر یں اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رہنمائی لیں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :