پاکپتن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

معمولی جرائم میں ملوث 5 اسیران کی رہائی کے احکامات جاری

جمعہ 23 جون 2017 21:15

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کو ماہ رمضان اور عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ان میں نئے کپڑے اور نقد عیدی بھی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم نے معمولی جرائم میں ملوث 5 اسیران کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔ اس موقع پر سنیئر سول جج رانا شکیل احمد ، سول جج ندیم اللہ طاہر، سپر نٹینڈنٹ جیل بشیر احمد خان یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :