صدر ممنون حسین کی پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردی کی شدید مذمت

جمعہ 23 جون 2017 21:21

صدر  ممنون حسین  کی پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردی کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کراچی اور پارہ چنار کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں اور دیگر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کراچی میں پولیس اہلکار اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے جس کے لیے قوم انھیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بچی کھچی دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک میں امن و امان مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :