فلائی دبئی نے پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 جون 2017 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء) فلائی دبئی نے پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والے نجی ائیرلائن فلائی دبئی نے پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلائی دبئی کی جانب سے خصوصی رعایتی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلائی دبئی کیساتھ دبئی کا سفر کرنے والوں کیلئے ایک جانب کا ٹکٹ 15 ہزار جبکہ واپسی کا ٹکٹ بھی ساتھ لینے پر پورا پیکج 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ یوں ہی فلائی دبئی کی جانب سے یورپ، افریقہ اور ایشیا کے کئی ممالک کی پروازوں کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :